جنوبی وزیرستان میں جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے،جمیل آرائیں

162

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 16جوانوں کی شہادت افسوس ناک ہے ،فورسز ملک دشمن قوتوں کے زر خرید دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنا دیں ۔ان خیالات کا مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لٹا سرمیں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کی چوکی پر حملہ کر کے 4لاس نائیک سمیت میں 16جوانوں کی شہادت اور ایک شہری سمیت 9 کے زخمی ہونے کے افسوس ناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کی مغفرت درجات کی بلندی اور ورثا کیلئے صبر و جمیل کی دعا کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے 16شہدا کی قربانیاں رائے گاہ نہیں جائیں گی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں ہندوستان سمیت دیگر ملک دشمن قوتوں کے زر خرید ایجنٹ ملوث ہیں جو پاکستان میں امن و امان معاشی استحکام تعمیر و ترقی کی نہیں چاہتے پاک فوج ان انسان کی شکل میں حیوان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنا دیں، پڑوسی ملک افغانستان اپنی سرحد داخل ہونے والے ان دہشت گردوں کو روکنے میں اپنا کردار کرے ورنہ پاکستان انہیں روکنے کے لئے افغانستان میں حق بجانب ہے ۔