بدین،سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب سے سالانہ کارکردگی ایوارڈ تقریب

33

بدین (رپورٹر ) سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب سے جیم خانہ بدین میں سالانہ کارکردگی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح نے کہا کہ ہینڈز ضلع بدین میں 2002ء سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ہر مشکل وقت میں بدین کے عوام کا ساتھ دیا ہے، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ہینڈز بہترین کام کر رہے ہیں۔ کارکنوں کی حوصلہ افزائی بہترین عمل ہے دیگر سماجی تنظیموں کو بھی اس طرح کی سالانہ ایوارڈ تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے۔ تقریب میں محمد فاضل راہو جونیئر نے کہا کہ ہینڈز صحت اور تعلیم پر بہترین کام کر رہا ہے۔ ایوارڈ پروگرام میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو منیجر حیدر علی پنہور نے بتایا کہ ہینڈز نے بدین میں صحت، تعلیم، لائیوسٹاک، سلائی مشین، چھوٹے پیمانے پر قرضے اور جسمانی طور پر معذور افراد کو مالی امداد سمیت مختلف منصوبوں پر کام کیا ہے، کسانوں کو بیج کی شکل میں اور کھادوں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں عبدالغفار کھوسہ انیس دانش سید وسیم شاہ ممتاز راہو، سرفراز سموں دین محمد ڈیرو عبدالفتاح جونیجو، اصغر نوتکانی ، عمران حیدر خواجہ، عبدالغفار لنگاہ، زید سمون اور دیگر متعلقہ افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔