ارکان اسمبلی،واجبات کے گوشوارے جمع کرانے میں 7دن باقی

147

اسلام آباد(آن لائن) اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے سالانہ واجبات کے گوشوار جمع کرانے میں 7دن باقی رہ گئے،مقررہ تاریخ تک مالی گوشوار ے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کردی جائے گی،گوشواروں میںغلط بیانی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی
ارکان کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2023-24ء کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ء ہے اورالیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ارکان کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے مجوزہ فارم بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31دسمبر 2024 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں ۔