اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی وفاقی وزیر، کور کمانڈر اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے موجودہ پیٹرن انچیف تھے۔