نئی دہلی:بھارت کے معروف سابق کرکٹر ونود کامبلی کی حالت نازک ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں پیچیدہ طبی مسائل کے باعث ہفتے کی رات اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کافی تشویش ناک بتائی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ونود کامبلی کی حالت میں جزوی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، لیکن وہ ابھی بھی خطرے سے باہر نہیں ہیں۔ کامبلی اس وقت ممبئی کے اکریتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب ونود کامبلی کے اہل خانہ نے مداحوں اور دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کامبلی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر کئی ماہ سے یورین انفیکشن کا شکار تھے، جس کا علاج وقتی طور پر کیا گیا، لیکن مسئلہ دوبارہ شدت اختیار کر گیا۔ ونود کامبلی نے خود بتایا تھا کہ انہیں 3 مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے لے جایا گیا، جس کے بعد حالت میں کچھ بہتری آئی ہے۔
یاد رہے کہ ونود کامبلی 90 کی دہائی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی تھے۔ ان کی بیٹنگ تکنیک اور میدان میں کارکردگی نے انہیں مختصر وقت میں شہرت دلائی۔