پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف رہنماؤں کا بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کر لیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ آج ہماری ابتدائی ملاقات تھی، میٹنگ میں ہم نے اپنا موقف بھرپور طریقے سے سامنے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہو گی، ہم ایک چارٹر آف ڈیمانڈ 2 جنوری کو پیش کریں گے۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم نے بانئ پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کی رہائی ،9 مئی اور 26 نومبر ڈی چوک فائرنگ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔