جدہ: جمشید جمی اور سیف خان کے’’جی قربان ریسٹورنٹ‘‘ کا شاندار افتتاح

41

جدہ میں جی قربان ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح ہوا۔ جس کے مالک معروف کاروباری و سماجی شخصیات جمشید جمی اور سیف خان ہیں۔ ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین اورکاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریسٹورنٹ کا افتتاح محمد زيد المنديلي اورعدنان الغامدی نے کیا۔ مہمانوں نے اس موقع پرریسٹورنٹ کے ذائقے دار پاکستانی کھانوں کی تعریف کی اور جمشید جمی کو مبارکباد دی۔ جمشید جمی کا کہنا تھا کہ اس ریسٹورنٹ کی وجہ سے جدہ میں پاکستانی کھانوں کا ذائقہ مزید مقبول ہوگا اور جی قربان ریسٹورنٹ پاکستانی کھانوں کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین اضافہ بھی ثابت ہو گا، جہاں انہیں دیسی ذائقوں کے ساتھ ساتھ معیاری خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔افتتاحی تقریب میں ملک ولید بہادر،میاں زبیر، پاکستان مسلم لیگ نون سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظورحسین، فدا حسین کھوکھر، بشارت علی، عقیل احمد، عبدالشکور، محمدآصف، اعمش عمير، تنویر ملی، چوہدری طارق، موسی جمشيد، علی حمزہ، قمر ش زاد اور دیگر نے شرکت کی- تقریب کے اختتام پر سب دوستوں نے ریسٹورنٹ کی افتتاح کی خوشی پرمل کر کیک کاٹا۔