شادی کی تقریب: باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، بیوی زخمی

26

ملتان (صباح نیوز) ملتان میں شادی کی تقریب کے دوران باپ کی فائرنگ سے بیٹا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔ ملتان کے علاقے سورج میانی میں شادی کی تقریب کے دوران گھریلو جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران باپ نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیٹا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی خاتون کو موقع پر طبی امداد
دی جبکہ نوجوان کی لاش کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق لڑکے کی شناخت قمر عباس جبکہ زخمی خاتون کی شیرین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔