چینی کمپنی کی اپنے ملازمین کیلیے انوکھی پیش کش : اداسی کی چھٹیاں‘‘ متعارف

145

بیجنگ: چین کی فیٹ ڈانگ لائی نامی سپر مارکیٹ نے اپنے ملازمین کے لیے انوکھی پیش کی ہے، سال میں 10 دن کی اداسی کی چھٹیاں ’’سیڈ لیوز‘‘ متعارف کروا دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق فیٹ ڈانگ لائی نامی سپرمارکیٹ کے ترجمان نے کہاکہ  ہم ملازمین کو سالانہ چھٹیاں دیتے ہیں ، جس میں 10 چھٹیاں ہم نے ملازمین کو سیڈ لیوز کے نام پر مزید دی ہیں، جس کے بعد ملازمین اپنا کام اور اچھے طریقے سے انجام دیتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ سیڈ لیوز دینے کا مقصد اگر ملازم اداس ہے  یا کسی وجہ سے پریشان ہے تو وہ اپنا کام مکمل یکسوئی کے ساتھ نہیں کرپائے گا، جس کی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ اگر کوئی ملازم اپنے آپ کو بہتر محسوس نہیں کررہا تو وہ سیڈ لیوز کی چھٹیاں حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہر شخص کے ایسے دن بھی آتے ہیں جب وہ اُداسی کی کیفیت سے گزر رہے ہوتے ہیں، یہ انسانی فطرت ہے، جب ملازمین اُداس ہونے پر چھٹی لیتے ہیں تو وہ ایک بار پھر خوشی محسوس کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ فیٹ ڈانگ لائی مارکیٹ چینی نئے سال کے جشن کے دوران 5 دن ویسے ہی اسٹورز بند رہتے ہے۔