فیض حمید کو اگر9 مئی کے الزام میں گرفتار کیا ہے تو دیگر کو بھی پکڑنا چاہیے، رہنما ن لیگ

152
the politics of court decisions are sown

 اسلام آباد:مسلم  لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کاکہنا ہے کہ 9 مئی کے الزام میں اگر فیض حمید کو گرفتار کیا گیا ہے تو دیگر کو بھی پکڑنا چاہیئے، آج بھی کہتا ہوں عمران خان کی سہولت کاری ہورہی ہے، عمران خان، فیض حمید اور ثاقب نثار منصوبہ ساز تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ نے کہاکہ   فیض حمید کو پکڑا گیا لیکن وہ اکیلا تو منصوبہ ساز نہیں تھا، دیگر کو بھی پکڑنا چاہیئے، منصوبہ ساز کے کہنے پر اگر کوئی واردات ڈالتا ہے تو پھر منصوبہ ساز کیسے بری ہوسکتا ہے؟

انہوں نے مزید کہاکہ   بتایا جائے کہ کیا عالمی قوتوں کا کوئی دباؤ ہے؟یا پھر اندر سے آج بھی سہولتکاری ہورہی ہے جس طرح 9 مئی کو بغاوت پر اکسایا گیا ،آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان کی سہولت کاری ہورہی ہے، 9 مئی کے تمام ملزمان کو سزائیں ملنی چاہئیں۔ جاوید لطیف  کاکہنا تھا کہ  کیا الیکشن میں ہمیں واضح اکثریت لینے دی گئی؟ ہماری واضح اکثریت ہوتی تو کیا شہبازشریف وزیراعظم ہوتے؟