دہشت گردی میں ملوث افراد اور مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی،  آرمی چیف

125
Pakistan's security

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف دہشت گردی میں ملوث افراد اور مالی معاونت کے سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ملک بھر میں پائیدار استحکام یقینی بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کرتے ہوئے جوانوں کی ثابت قدمی کو سراہا،وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے استقبال کرتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ

آرمی چیف نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،قوم کو جوانوں کی بہادری اور بے لوث لگن پر فخر ہے۔ خیال رہےکہ  جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے میں 16 اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔