مٹیاری: سردیاں شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

91

مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں سردیاں شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، صبح، دوپہر اور رات کو صرف 2 گھنٹے گیس مہیا اور اس دوران پریشر بہت کم ہوتا ہے، گھریلو صارفین اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اکثر بچے اور نوکری پیشہ افراد ناشتہ کیے بغیر ہی گھر سے چلے جاتے ہیں۔ سول سوسائٹی نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔