فیصل آباد: الخدمت انور نذیر اسپتال میں مفت نیورولوجیکل کیمپ کا افتتاح

104

فیصل آباد (جسارت نیوز) الخدمت انور نذیر اسپتال میں مفت نیورولوجیکل کیمپ منعقد ہوا جس کا افتتاح کراچی کے معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر عبدالمالک نے کیا۔ انہوں نے مریضوں کا معائنہ بھی کیا، اعصابی امراض میں مبتلا درجنوں مریضوں نے کیمپ سے فائدہ اُٹھایا۔ الخدمت انور نذیر اسپتال کی جانب سے تمام مریضوں کے مفت کلینیکل ٹیسٹ کیے گئے اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر شفقت جاوید، وائس چیئر پرسن میمونہ روحی، ممبران کور کمیٹی ڈاکٹر عبدالجبار عباسی، انجم اقبال بٹ، ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈاکٹر محمد رفیق بھی موجود تھے۔