محراب پور (جسارت نیوز) گروہی تصادم میں گولیاں چل گئیں، نوجوان زخمی، اسپتال منتقل، گروہی تصادم کا واقعہ مورو تھانے کی حدود گاؤں لالو ماچھی میں پیش آیا جہاں لین دین کی تکرار پر سولنگی برادری کے 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں گولی لگنے سے نوید سولنگی ولد روشن سولنگی زخمی ہوگیا جسے مورو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے حالت نازک ہونے پر کراچی منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تصادم رقم لین دین کے تنازع پر ہوا ہے، دونوں گروپوں کی رپورٹ درج کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔