شہدادپور: ٹریفک حادثے میں بہن بھائی جاں بحق

31

شہداد پور (نمائندہ جسارت) دیہات ملاحرمت العباس کاٹن فیکٹری کے سامنے تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار گاؤں شاہ حسین جام صاحب کے رہائشی 20 سالہ وسیم پنجارو اور 30 سالہ بہن کونج زوجہ رسول بخش پنجارو زخمی ہو گئی جنہیں سمس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، پولیس نے کار تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔