ملتان: بیوی کو قتل کروانے والا شوہر ساتھیوں سمیت گرفتار

61

ملتان (اے ایف بی) بلال کالونی میں خاتون پروفیسر کے قتل کیس میں اس کے شوہر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ پروفیسر فیروزہ جمیل کو اس کے شوہر نے محض اس لیے قتل کروایا کہ مقتولہ نے اسے دوسری شادی کی اجازت نہیں دی تھی۔ ملزم نے بیوی کو راستے سے ہٹانے کیلیے اُجرتی قاتل کی مدد لی اور شوٹر کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس حکام کے مطابق پروفیسر فیروزہ کو اپنے گھر سے نکلتے ہی شوٹر نے گاڑی روک کر ان پر فائرنگ کردی، خاتون نے موقع ہی پر جان دے دی، مقتولہ 8 ماہ کی حاملہ تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر نے شوٹر سے 15 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے تھے، قاتل کو 2 لاکھ روپے ایڈوانس دیا گیا، باقی رقم واردات کے بعد ادا کی جانی تھی۔