کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج میں کینسر وارڈ فعال

45

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بولان میڈیکل کالج میں کینسر وارڈ فعال، مریضوں کا مفت علاج اور ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق کینسر کے مریضوں کو 13 لاکھ روپے مالیت تک کے انجکشن مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لیے کوشاں ہیں، کینسر کے مریضوں کے لیے علیحدہ اسپتال کی تعمیر بھی جاری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان محکمہ صحت میں اصلاحات لاکر ہر غریب و امیر تک معیاری علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں، حکومت اصلاحات کے فوائد عام آدمی تک پہنچائے گی۔