لاڑکانہ: جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

33

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی ہدایات و احکامات کے مطابق پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری، مختلف علاقوں سے 7 ملزمان گرفتار، ملزمان میں روپوش، ایکٹو کرمنل اور منشیات فروش شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور 2 عدد چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق علی گوہر آباد پولیس نے مقابلے کے دوران 2 ایکٹو کرمنلز واجد مگسی اور ارشد میرانی کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقابلے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے 3 الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، باڈہ پولیس نے بوتھرو ناکے والے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شیر محمد عرف شیرو کولاچی کو تقریباً ڈیڑھ کلو (1400) گرام چرس سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، یونیورسٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش ملزم عبدالغفار جتوئی کو گرفتار کر لیا، آریجا پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی کیس میں روپوش 2 ملزمان رضوان جانوری اور گلزار جانوری کو گرفتار کر لیا، سچل پولیس نے طارق چانڈیو نامی ملزم کو آدھا کلو (500) گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، گڑھی خدا بخش بھٹو پولیس نے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک فیاض حسین لغاری کے حوالے کردی، گیریلو پولیس نے شہری عبدالصمد بروہی سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے ان کے حوالے کردی۔