پڈعیدن: علامہ اقبال ایکسپریس راڈ ٹوٹنے سے 2 حصوں میں تقسیم

31

پڈعیدن (جسارت نیوز) ریلوے اسٹیشن کے قریب 362/10 کے مقام پر کراچی سے سیالکوٹ جانے والی نائن اپ علامہ اقبال ایکسپریس کی اچانک کپلین راڈ ٹوٹنے کے باعث ٹرین بوگی بمبر 12127، 86 دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، آدھی ٹرین آگے نکل گئی، ڈرائیور کی حاضر دماغی پر ٹرین کو روک کر واپس پیچھے لایا گیا، ٹرین جنگل میں کھڑا رہنے پر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد ازاں اطلاع پر پڈعیدن ریلوے اسٹیشن سے مرمتی عملہ طلب کرکے کافی دیر بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔