ضعیف خاتون کا داماد کی جانب سے گھر پر قبضہ کر کے گھر سے بے دخل کیے جانے پر احتجاج

54

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بھٹ شاہ کی رہائشی ضعیف خاتون باری سیجو مینگواڑ نے اپنے داماد جیومل کی جانب سے گھر پر قبضہ کر کے گھر سے بے دخل کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بڑے داماد جیو مل اور اس کے بھائی ڈیو مینگواڑ نے میرے گھر پر قبضہ کر کے مجھے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے بے دخل کر دیا ہے جس کے سبب میں در بدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں جبکہ میرا داماد میری ایک دکان پر بھی قابض ہے اور وہ برادری کے کسی بھی شخص کا فیصلہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مکان اور دکان میری ملکیت ہے جس کے تمام کاغذات میرے پاس موجود ہیں میں بیوہ ہوں، میری 5 بیٹیاں ہیں جبکہ بیٹا کوئی نہیں ہے جس کی وجہ سے میرے مرنے کے بعد میری ملکیت میں 5 بیٹیاں وارث ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر میرے مکان اور دکان سے قبضہ ختم کرا کر مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔