حیدرآباد میں پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے، عبدالمنان صدیقی

57

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر و ممبرقومی اسمبلی سید طارق شاہ جاموٹ کے کوآرڈینیٹرسید غلام رسول شاہ کے عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر پیپلز پارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی اپنے بیٹے عبدالمنعم صدیقی، اپنی پرسنل ٹیم ورک کے ممبران نثار احمد کھوکھر، امیرعلی سومرو، اسد علی لغاری، پرویزحسین کھوکھر، اخترعلی چنہ اور اپنی یوسی 134 یونٹ نمبر5 لطیف آباد حیدرآباد کے لیے منتخب ممبران انتظار راجپوت، نوید احمد صدیقی، حمزہ بلوچ، سعید احمد راجپوت، محمد زکی، کاشف خان و دیگرکارکنان کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پرنس ٹائون قاسم آباد پہنچ کر انہیں عبدالمنان صدیقی نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دے کر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ ضلع حیدرآباد کے صدر سید طارق شاہ جاموٹ کی قیادت میں پارٹی خدمت سرانجام دیں گے، میں اورمیری ٹیم ورک کے ممبران پورے ضلع حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کو مزید فعال اور مضبوط کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے، تمام آئے ہوئے ممبران اور کارکنان نے بھی انہیں ہار پہنا کر مبارکباد دی۔ آخر میں سید غلام رسول شاہ نے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی ان کی ٹیم ورک کے ممبران اور کارکنان کی اس عزت افزائی اور محبت کے جذبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ہر جائزمسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا۔