لاڑکانہ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں 2 بڑے پینل اور آزاد اُمیدوار میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں

49

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024-2025 کے لیے سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں، جہاں پیپلز لائرز فورم اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ انتخابات میں چند آزاد اُمیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں، فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج راشد علی دایو کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ پیپلز لائرز فورم کے اُمیدواروں میں صدر محمد اسماعیل ابڑو، نائب صدر غوث علی شاہ، جنرل سیکرٹری، غلام مصطفی مگسی، خزانچی انعام خشک، جوائنٹ سیکرٹری نور لاشاری جبکہ دوسرے پینل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اُمیدواروں میں صدر مظہر بھٹو، نائب صدر جاوید احمد بلیدی، جوائنٹ سیکرٹری طفیل احمد کمبیر دوسری جانب آزاد اُمیدواروں میں صدر امان اللہ لہڑ، جنرل سیکرٹری واجد علی کھوکھر، خزانچی کلثوم چانڈیو، وکلا برادری میں جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ووٹنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جس میں کل 2000 سے زائد وکلا شامل ہیں، جبکہ ووٹ ڈالنے والے وکلا کی تعداد 900 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔