اسلامی نظام کے نافذکیلیے اپنی سیرت کی تعمیر کرناہوگی‘آبش صدیقی

165

کراچی(پ ر ) اسلامی جمعیت طلبہ زون شرقی کے تحت2 روزہ تربیت گاہ کا انعقاد سوئیڈش کالج قائد آباد میں کیا گیا جس میں خصوصی شرکت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی آبش صدیقی نے کی اور شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ناظم زون شرقی اور منتظمین کو کامیاب تربیت گاہ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور مزید کہا کہ اگر ہم اس دنیا میں اسلامی نظام کو نافذ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی سیرت کی تعمیر کرنا ہوگی قابلیت و صلاحیت کو نکھارنا ہوگا یہی وہ درس ہے جو ہمیں سیرت نبویؐ سے اور مولانا مودودی کے افکار سے ملتا ہے اور ان ہی خصوصیات کو ابھارنے کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ معاشرے میں نوجوانوں کی فکری و ذہنی آبیاری کے لیے ہمہ تن کوشاں رہتی ہے۔ خالد ناظم زون شرقی نے اختتامی خطاب میں کہا کہ اس تربیت گاہ کے بعد ایک نئے عزم کے ساتھ معاشرے میں نکل کر اقامت دین کا فریضہ انجام دینا ہے۔