دریائے سندھ پر ڈاکا کسی صورت قبول نہیں‘، عبدالجبار

91

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سخت ہدایات پر گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ ہے تو ہم ہیں دریائے سندھ ہماری بقا ہے دریائے سندھ پر ڈاکا کسی صورت قبول نہیں،ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ اسمبلی پہلے ہی متفقہ قرار داد منظور کر چکی ہے صوبے کی عوام اور سندھ اسمبلی کی منظوری کے بغیر دریائے سندھ سے ایک بھی کنال نہیں نکل سکتا۔