سبزی منڈی میں ڈکیتی‘تاجر کامنشی اورڈرائیور شامل تھا‘وڈیومنظر عام پر

74

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گزشتہ پیر کو کراچی کی سبزی منڈی میں موٹر سائیکل سوار سے 38 لاکھ روپے چھینے جانے کی واردات ہوئی تھی، اس واردات کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کے مطابق سپر ہائی وے سبزی منڈی پولیس پوسٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے واردات کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 26 لاکھ روپے کیش اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔اس ڈکیتی میں تاجر کا منشی اکبر اور سبزی منڈی کا ڈرائیور مراد شامل تھا۔ دسمبر کو کی گئی اس واردات میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے تاجر کے منشی اکبر سے رقم اور موٹر سائیکل چھینی تھی۔