عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین علاج کی سہولت دینا چاہتے ہیں ،وزیرصحت

50

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو صحت کی جدید سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین علاج ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں صحت اور تعلیم کے مختلف جاری اور نئے پروجیکٹس کے معائنے اور عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تختی کی نقاب کشائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔