جنوبی افریقا کو ایک اور دھچکا، فاسٹ بولر اوٹنیل بارٹمین انجری کا شکار

96

جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا فاسٹ بولر اوٹنیل بارٹمین انجری کا شکار ہوکر پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے سے باہر ہوگئے۔جنوبی افریقی کرکٹ کے مطابق اوٹنیل بارٹمین کو دائیں ٹخنے میں انجری ہوئی تھی، وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں شامل تھے۔دوسرے ون ڈے کیلئے بارٹمین کو جنوبی افریقی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور اب وہ انجری کی وجہ سے سیریز کے آخری میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں، کاربن بوش کو اوٹنیل بارٹمین کی جگہ جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اوٹنیل بارٹمین، کیشو مہاراج کے بعد پاکستان کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے انجری کے سبب باہر ہونے والے دوسرے اور جنوبی افریقی سیزن میں انجرڈ ہونے والے چھٹے بولر ہیں۔ ان سے قبل جیرالڈ کوٹزے، وائین مولڈر، لنگی اینگیڈی، لیزاڈ ویلیم اور اینرک نوکیے انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ٹیسٹ اسکواڈ میں پہلی بار شامل ہونے والے کوربن بوش ون ڈے اسکواڈ میں بارٹمین کی جگہ لیں گے۔