بگ بیش لیگ ،سڈنی سکسرزنے سڈنی تھنڈر کودلچسپ مقابلےکے بعد 5وکٹوں سے ہرا دیا

77

سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ ہفتہ کو لیگ کے آٹھویں میچ میں سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ، کیمرون بین کرافٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 70 رنز بنائے ، سکسرز کی طرف سے بین ڈارشویز اور عقیل حسین نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں سڈنی سکسرز نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، جورڈن سلک 36 اور جوش فلپ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بین ڈارشویز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔