زمبابوے کے خلاف افغانستان کی دوسری سب سے بڑی شراکت

29

ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں افغانستان کی جانب سے صدیق اللہ اٹل اور عبدالملک نے پہلے وکٹ کی شراکت میں35 اوور میں191 رنز جوڑے جو زمبابوے کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں افغانستان کیلیے پہلے وکٹ کی سب سے بڑی اور کل ملاکر دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔
عبدالملک کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو 134منٹ میں101 گیندوں پر گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 84رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد صدیق اللہ اٹل نے اپنی اننگز جاری رکھی اور169 منٹ میں 128گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 104 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔

زمبابوے کے خلاف افغانستان کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ابراہیم زردان اور رحمت شاہ کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے ہرارے میں6 جون2022 کو ہوئے میچ میں39 اوور میں دوسرے وکٹ کیلئے 212 رنز جوڑے تھے۔ افغانستان کی پہلی وکٹ اس اننگز میں2.3 اوور میں17 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد اتنی بڑی شراکت ہوئی تھی۔رحمت شاہ کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو 112گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے87 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد ابراہیم زردان نے اپنی اننگز جاری رکھی تھی اور 141 گیندوں پر 16چوکوں ا کی مدد سے121 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔

احسان اللہ اور محمد شہزاد نے شارجہ میں16 فروری2018 کو ہوئے میچ میں علحدہ ہوئے بغیر21.1 اوور میں135 رنز جوڑے تھے جو افغانستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف پہلے وکٹ کی سابق سب سے بڑی شراکت تھی۔ احسان اللہ53گیندوں پر چھ چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے51 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے تھے جبکہ محمد شہزاد نے74 گیندوں پر دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر75 رنزبنائے تھے۔ اٖفغانستان نے اس میچ میں دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔

صدیق اللہ اٹل اور عبدالملک کی 35 اوور میں191 رنز کی شراکت افغانستان کیلیے پہلے وکٹ کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیسری سب سے بڑی شراکت ہے۔ افغانستان کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلے وکٹ کی سب سب بڑی شراکت کا ریکارڈ ابراہیم زردان اور رحمت اللہ گرباز کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ میں8 جولائی 2023 کو ہوئے میچ میں36.1 اوور میں256رنز جوڑے تھے۔رحمت اللہ گرباز کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو 177 منٹ میں125 گیندوں پر13 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے145 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد ابراہیم زردان نے اپنی اننگز جاری رکھی اور223 منٹ میں 119گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے پورے 100 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اس میچ میں اٖفغانستان نے142 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

انہی دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ہمبنتوتا میں24 اگست2023 کو ہوئے میچ میں اوور میں39.5 اوور میں227 رنز جوڑے تھے جو افغانستان کی جانب سے پہلے وکٹ کی دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔ ابراہیم زرادان کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو178 منٹ میں101 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے80 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد رحمت اللہ گرباز نے اپنی اننگز جاری رکھی اور197منٹ میں151 گیندوں پر چودہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے151 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اس میچ میں اس میچ میں افغانستان کوایک وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔