پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

33

جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ون ڈے سیریز میں شاہین پروٹیز کو کلین سویپ کرنے کو تیار ہیں، تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کیلئے قومی اسکواڈ کیپ ٹائون سے جوہانسبرگ پہنچ گیا۔قومی ٹیم نے ہفتے کے روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔