بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش،32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

82

راولپنڈی(صباح نیوز،آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت نے 13 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے 24
سے 27 نومبر احتجاج کے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسران سے ریکارڈ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی 32 مقدمات کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئی جہاں ان کی جانب سے محمد فیصل ملک نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔عدالت میں پیشی کے لیے بشریٰ بی بی کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لے جانے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچے۔وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ بھی عدالت پہنچے۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلیں، جس کے بعد بشریٰ بی بی عدالت سے روانہ ہو گئیں۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو 13 جنوری تک 24 سے 27 نومبر احتجاج کے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام 32 مقدمات کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا۔علاوہ ازیں9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں زین قریشی، راجا ناصر محفوظ اور راجا شہبازٹائیگر پربھی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 116 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی ہے،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔اڈیالہ جیل میں نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ملزمان میں زین قریشی، راجا ناصر محفوظ اور اور راجا شہباز ٹائیگر شامل ہیں۔زین قریشی عدالت پیش نہیں ہوئے۔زین قریشی پر انکے وکیل علی بخاری کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کی جانب دائر 5 دسمبر کی سماعت کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔ عدالت بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 116 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی۔پراسیکوشن نے تین ملزمان بلال، اعجاز، عاصم اور شہیر سکندر کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی استداء کردی۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔