ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر غور کیلیے اجلاس24دسمبر کوطلب

95

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر غور کے لیے 24 دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا۔ نان فائلر کو نااہل قرار دینے، اس کی گاڑی و جائیداد خریدنے، بینک اکائونٹ کھولنے پر پابندی کی تجاویز دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مجوزہ بل میں نان فائلر کو نااہل شخص کا درجہ دینے کی تجویز اور فائلرز سے حقیقی آمدن و اخراجات کے مطابق ٹیکس وصولی کا پلان ہے۔ مجوزہ بل میں نان فائلر کے لیے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی
ہوگی جبکہ نان فائلر بینک اکائونٹ بھی نہیں کھول سکیں گے اور کمرشل بینک اپنے اکائونٹ ہولڈرز کی تمام تفصیلات ایف بی آر سے شیئر کریں گے۔ مجوزہ بل کے مطابق ایف بی آر ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بینکوں اور آڈیٹرزکو فراہم کرنے کا مجاز ہوگا۔ بزنس کی رجسٹریشن نہ کرانے والے نان فائلرز کی پراپرٹی سیل، اکائونٹ منجمد ہوگا جبکہ فائلر کے والدین، اہلخانہ، بیٹا، بیوی یا معذورفیملی ممبر فائلر تصور ہوگا۔