لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا نو مئی کو دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والے25 مجرموں کو سزا ئیں ہو گئیں آج خوشی کا دن ہے، شہداکے لواحقین کو انصاف مل گیا ہے، حملوں کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی تھا اسکو بھی سزا ہونی چاہیے ، پی ٹی آئی نے ملک میں جلائو گھیرائو اور منفی سیاست کی بنیاد رکھی ، آج خود نتائج بھگت رہے ہیں ۔ عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں تعمیر
و ترقی ن لیگ کا وتیرہ ہے ۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کو کو ن لیگ بھولنے والی نہیں ہے ۔ جب بھی پارٹی نے کال دی ہمارے کارکنوں نے لبیک کہا ۔ ہمارے کارکن بھی شیر ہیں اور انتخابی نشان بھی شیر ہے ۔ انہوں نے کہا عوامی مشکلات کا احساس ہے جلد مسائل حل کریں گے ۔ میاں نواز شریف کے دور میں بھی مسائل حل ہوئے آج ایک بار پھر ن لیگ کے دور میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے ملکی معیشت میں ترقی کے سفر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا اس وقت ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے، مہنگائی میں کمی ہو ئی ہے ، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، اسٹاک ایکسچینج نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ، برآمدات ہو رہا ، معیشت دن بدبن ترقی کر رہی ہے ۔ انہوں نے ملک کے اندر سیاسی دہشت گردی کی ۔ نو مئی کو شہدا کی یادگاروں پر حملے کرنے والوں کو قوم کبھی نہیں بھولے گی نو مئی کوئی عام دن نہیں ایک سا نحہ تھا ۔ ملکی سالمیت کے خلاف جس نے بھی کام کیا اس کو سزا ہونی چاہیے ، بانی پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کے لیے ملکی مفاد پر ضرب لگائی ۔