الخدمت کے تحت کرسمس پر 3 ہزارمستحق خاندانوں میں تحائف کی تقسیم

75

لاہور(نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں3 ہزار مسیحی خاندانوں کو ان کے تہوارکرسمس پر تحائف اور پیکج فراہم کیے۔ ٹاؤن شپ
لاہور میں منعقدہ تقریب میں400 مستحق مسیحی خاندانوں کو تحائف اورفوڈ پیکج فراہم کیے گئے۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدور سید احسان اللہ وقاص، ذکراللہ مجاہد، صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد، مسیحی رہنما بشپ ایم ایم وقاص، صدر اقلیتی ونگ ڈاکٹر شمشاد خان سمیت مختلف شعبہ جات کی نمایاں شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔