جوڈیشل کمیشن اجلاس،عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ میں6 ماہ کی توسیع

35

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ کو 6 ماہ کیلیے توسیع دے دی۔ رولز سے متعلق اجلاس ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں رولز کی منظوری دے دی گئی، کچھ رولز میں معمولی تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کسی امیدوار کی انٹیلی جنس
رپورٹ لینا نہ لینا کمیشن کی صوابدید ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نئے ایڈیشنل ججز کیلیے میڈیکل ٹیسٹ کی شرط نکال دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے حتمی ڈرافٹ میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ چیف جسٹس کے لیے 3 نام زیر غور آیا کریں گے۔ذرائع کے مطابق سینئرجج کو چیف جسٹس ہائیکورٹ نہ بنانے پر وجوہات بتانا لازمی ہوں گی، سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی کیلیے ہائی کورٹ سے 5 نام آیا کریں گے