حکومت نے اتحا د تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے

70

اسلام آباد (آن لائن) مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس رجسٹریشن پر بڑا بریک تھرو ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ1860ء کے تحت ہی کرنے کی یقین دہائی کرا دی گئی۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیے گئے مسودے
پر نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بریک تھرو مولانا فضل الرحمن کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا‘ دینی مدارس کی رجسٹریشن کے بارے میں قانون میں ترمیم کرنے پڑی تو حکومت مولانا کو اعتماد لے گی۔