چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول:19 فروری سے آغاز، 9 مارچ کو اختتام

126

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو ہوگا اور اختتام 9 مارچ کو متوقع ہے۔ 

پاکستان اور بھارت کا میچ

میڈیا ذرائع کے مطابق  روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شائقین کے لیے ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

ایونٹ کی دیگر اہم تاریخیں

افتتاحی میچ   پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔  اسی طرح پاکستان کا دوسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔ 

اسی طرح پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو ہوگا جب کہ فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو (دبئی) پر ہوگا۔ 

ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایونٹ کے فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ نیوٹرل وینیو کے طور پر دبئی کو حتمی شکل دی گئی ہے، تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔