ٹیسٹ سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا میچ کراچی سے ملتان منتقل

109

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی سے ملتان منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ میچ 16 سے 20 جنوری تک کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کا دوسرا میچ بھی شیڈول کے مطابق 24 سے 28 جنوری تک ملتان ہی میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یہ تبدیلی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کے سبب کی گئی ہے، جس کی وجہ سے میچ کی میزبانی کے لیے اسٹیڈیم دستیاب نہیں ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اب دونوں ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گا۔

یہ اقدام کھلاڑیوں اور میچ کے منتظمین کے لیے بہتر سہولتوں کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ سیریز کے شائقین کو ملتان کے اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔