فوجی عدالتوں سے سزائیں آئندہ قانون ہاتھ میں نہ لینے کا انتباہ ہے، ترجمان پاک فوج

134
Exercises Conclude Successfully

راولپنڈی:آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے 9 مئی مجرموں کو دی گئی سزائیں آئندہ قانون ہاتھ میں نہ لینے کا انتباہ ہے۔

سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ سزائیں دراصل ایسے عناصر کے لیے انتباہ ہیں جو کسی بھی سیاسی پروپیگنڈے کا شکار ہوئے یا کسی جھوٹے بیانیے  میں آکر قانون ہاتھوں میں لے بیٹھے، ایسی سزاؤں سے آئندہ کبھی کوئی قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9 مئی کو قوم نے ایسے واقعات کا مشاہدہ کیا جو انتہائی افسوس ناک تھے، اس دن پرتشدد اور اشتعال انگیز واقعات پیش آئے، جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، ایسے واقعات ملکی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پہلے سے جاری ایک جھوٹے اور نفرت کی بنیاد پر بنے سیاسی بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان کی مسلح افواج ، فوجی تنصیبات اور شہدا  کی یادگاروں پر جتھوں کی شکل میں حملے کیے گئے اور ان کی بے حرمتی کی گئی۔ ایسے واقعات سے پوری قوم شدید صدمے کا شکار رہی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز میں  انصاف پر مبنی فیصلوں کے ذریعے تشدد ، نفرت اور گمراہی کی سیات کو ہمیشہ کے لیے  دفن کردیا جائے گا۔