پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

239

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے شروع ہو گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرا ون ڈے میچ کھیلنے کے لئے جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے۔

 قومی ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

جمعرات کو پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔