آئی ایم ایف کے ایجنڈا پر ملازم دشمن پالیسیاں بنائی جارہی ہیں،شاہد سومرو

147

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آئی ایم ایف کے ایجنڈا پر ملازم دشمن پالیساں بنائی جارہی ہیں پنش اور فوتی کوٹا کو ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکومت ملازمین کے ساتھ ناانصافیوں کو سلسلہ بند کرے۔پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے اور وزیروں کی تنخواہوں میں دو سو فیصد اضافہ کرکے اپنی کرم نوازی کی گئی ہے۔ ملک کے دیگر سرکاری ملازمین کا بجٹ میں کیا گیا تنخواہ میں پچیس فیصد اضافہ اونٹ کے موں میں زیرہ سمجھتے ہیں۔ اس روز کی بڑھتی مہنگائی میں تنخواہوں میں گزارہ ناگزیر بن چکا ہے۔ فوتی کوٹا اور پنشن کو بحال کیا جائے اور پ پ پ حکومت سندھ کے کچے ملازمین کو عدلیہ فیصلے پر مستقل کرنے کے اقدامات کرے اور سندھ کے محکموں کے کچے ملازمین کی مستقلی تک اپنے اعلان کے مطابق 37ہزار تنخواہ دینے کو یقینی بنائے۔ غریب کچے ملازمین کو پچیس ہزار تنخواہیں دینے کی سندھ اسپورٹس بورڈ سمیت دیگر مختلف محکموں کی جانب سے کرپشن کا نوٹس لیا جائے۔ یہ بات ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہد سومرو نے شہباز بلڈنگ میں ملازمین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی وزراہ پر کرم نوازی،پنشن اور فوتی کوٹا کی بحالی نہ کرنے کیخلاف لاہور سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی ریلیاں اورمظاہرے نکالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے آئی ایم ایف ملازم دشمن پالیسیاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔