کالجز میں طلبہ کی غیرحاضری کانوٹس لیا جائے ،حماد رضوان

113

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر کے وفد کی سیکٹر آرگنائزر حماد رضوان کی قیادت میں سیکٹر کمیٹی اراکین کے ساتھ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ناصر اقبال سے ملاقات ڈائریکٹر کالجز سے ملاقات میں طالب علموں کو درپیش مسائل اور ان کے تعاون کی درخواست کی گئی سیکٹر آرگنائزر حماد رضوان نے کہا کہ کالجز میں طلبِ علموں کی مسلسل غیر حاضری پر فوری نوٹس لیتے ہوئے بائیو میٹرک نظام کالجز میں متعارف کروا کر نظامِ حاضری کو ڈیجیٹائز بنایا جائے ملاقات میں حیدرآباد کے مختلف کالجوں میں درپیش تعلیمی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی کالجوں میں طلبِ علموں کی مسلسل غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے اور بائیو میٹرک نظام کالجوں میں متعارف کروا کر نظامِ حاضری کو ڈیجیٹائز بنایا جائے کالجز میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بی ایس (BS) پروگرام کے آغاز کا سلسلہ جلد از جلد شروع کیا جائے اسی کے ساتھ کالجز کو دیئے گئے شعبہ جات میں بھی اِضافہ کیا جائے اور کالج کے لئے جو سیٹوں کی تعداد مختص کی گئی ہے اس میں بھی اِضافہ کیا جائے تاکہ گزشتہ سالوں میں پاس ہونے والے طلبہ بھی اِس موقعے سے مستفید ہو سکیں طالب علموں میں بی ایس پروگرام کی آگاہی کے حوالے سے کالجز میں آگاہی پروگرام کا سلسلہ شروع کیا جائے اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کی تمام سفارشات سننے کے بعد ریجنل ڈائریکٹر آف کالجز ناصر اقبال نے ان مسائل کو فوری حل کرنے اور سال2025ء کے شروع میں بی ایس پروگرام کے آغاز کا سلسلہ شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی اِس موقع پر ایڈیشنل انسپکشن ڈائریکٹر آف کالجز عشر الزماں بھی موجود تھے۔