حیدرآباد،ہالارمیمن جماعت کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب

116

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہالار میمن جماعت کی جانب سے دوسری 35 اجتماعی شادی کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوء اس موقع پر مہمان خصوصی ڈویژنل کمشنر بلال میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہالار میمن جماعت نے اجتماعی شادی کی دوسری بار تقریب کا انعقاد کرکے ایک اچھی اور قابل تقلید مثال قائم کی ہے صوباء حکومت عوامی مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہے چئیرمین ہالار میمن جماعت یونس بسرا نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی 35 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دلہنوں کوروز مرہ زندگی میں کام نے والی ضروری اشیا جہیز میں دی گء ہیں تاکہ اپنی نء زندگی کا بہتر انداز میں اغاز کرسکیں ہالار میمن جماعت کی فوکل پرسن حافظہ کنول شاہد نے کہاکہ جماعت نے ان پر جو اعتماد کیا اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی گء ہے منظم ٹیم کے تحت مستحق خاندانوں کی تصدیق کا عمل پورا کیا گیا موجودہ حالات اور مہنگاء کے دور میں مستحق افراد کو تلاش کرنا ایک مشکل عمل تھا انہیں جو تجربہ حاصل ہوا اسے لفظوں میں بیان کیا نہیں جاسکتا وائیس چئیرمین ڈاکٹر اقبال ہارون پٹیل نے کہاکہ ہالار میمن جماعت بلا رنگ و نسل و تفریق صحت تعلیم سمیت فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ارہی ہے اور 35 اجتماعی شادی کی تقریب اس سلسلے کی ایک کڑی ہے تقریب میں عارف موٹلانی ڈاکٹر محسن اقبال میمن فاروق شیخانی ڈاکٹر رشید عشرت علی خان جاوید اقبال میڈم افروز مسز ظفر ساتھ افریقہ ۔ محمد فاروق میمن.سمیت معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجتماعی شادی تقریب میں مولانا کاشف نے نکاح پڑھایا ۔