کوٹری،زاہد میرانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

107

کوٹری(جسارت نیوز)کراچی میں قتل ہونے والے زاہد میرانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سندھ ملاح فورم جامشورو کا کوٹری میں احتجاج۔ریلی نکال کر نعرے بازی کی گئی۔قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھے گئے۔ مقررین۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے زاہد میرانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف سندھ ملاح فورم جامشورو کی جانب سے ایڈمورپمپ سے پیدل مارچ کرکے ڈی سی آفس تک احتجاج کیا گیا۔احتجاج کی قیادت ظہور ملاح۔دلدار میرانی۔اعجاز ملاح۔ ایڈوکیٹ یوسف کونہارو اور امجد مستوئی کررہے تھے۔ مظاہرین نے زاہد میرانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ زاہد میرانی کے قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں بیٹھے گئے پولیس فوری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائے اور لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے بصورت دیگر سندھ بھر میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری زاہد میرانی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔