حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے حیدرآباد کی تاریخ میں پہلی بار کرسمس تہوار SSP آفس میں پرجوش انداز سے منایا گیااس حوالے سے SSP آفس میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، مسیحی کمیونٹی اور پولیس ملازمین نے شرکت کی ریورینڈ ڈاکٹر ڈانیل فیاض نے حیدرآباد کی عوام دوسرے مذاہبِ اور خصوصی SSP حیدرآباد کیلئے دعا سے تقریب کا آغاز کیاتقریب میں خصوصی طور پر شریک وفد میں فادر جمیل البرٹ، ڈینیل فیاض، جیمس کیسٹولینو، فرانسس زاویر ڈیسوزا، بشپ سیمسن شکردین، بوٹا امتیاز، بیگم غفرانہ آرائیں، واشدیو، رومسنبس بھٹی، پرویز برکت، سلیم انجم، مانیکا ڈیسوزا، جمیل البرٹ، پاریش سمیت دیگر مہمانانِ نے شرکت کی۔ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے کرسمس چراغاں کیا اور تمام مسیحی مہمانان خصوصی کیساتھ کرسمس کیک کاٹا فادر جمیل البرٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج SSP ڈاکٹر فرخ علی نے حیدرآباد میں تاریخ رقم کردی ہے کیونکہ آج سے پہلے کبھی اس طرح کرسمس جو ہمارا سب سے بڑا خوشی کا تہوار ہے نہیں منایا گیا، حیدرآباد پولیس نے جس انداز سے ہمارا اولین تہوار منایا اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ کوئی بھی کمیونٹی الگ نہیں ہم سب ایک ہیں جو محبت اور بھائی چارگی کیساتھ رہتے ہیں، ایس ایس پی حیدرآباد نے تمام اقلیتوں برادی کیلئے اپنے دروازے کھول دیے ہیں جہاں ہم بآسانی اپنے مسائل حل کرواسکتے ہیں, حیدرآباد پولیس کا یہ اقدام انتہائی خوش آئین ہے ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب کا اہم مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ تمام اقلیتی برادری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور جو یکساں اہمیت کے حامل ہیں، حیدرآباد پولیس اپنے تمام مسیحی بھائیوں کیساتھ انکے خوشی و غم میں برابر کی شریک ہے، کرسمس چونکہ مسیحی کمیونٹی کا سب سے اہم تہوار ہے اسلیے ہم نے سوچا کہ ہم تمام ملکر اس تہوار کو منائیں تاکہ محبت اور بھائی چارگی کو فروغ ملے۔