شہریار آفریدی کی 5مقدماتمیں عبوری ضمانت منظور

45


لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کی 26 نومبر احتجاج سمیت5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنما اپنے وکیل سردار مصروف، مرتضی طوری، آمنہ علی کے ہمراہ پیش ہوئے، اے ٹی سی
نے شہریار آفریدی کی عبوری ضمانتیں16 جنوری تک منظور کیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ ترنول، سیکرٹریٹ، مارگلہ، کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔