جنوبی افریقا کیخلاف 50 وکٹیں ، شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

96

لاہور (اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف وسیم اکرم کا 48 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل 27 اننگز میں حاصل کیا، انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 50 وکٹیں حاصل کرکے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں، فاسٹ بولر نے پہلے میچ میں ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاد رہے کہ وسیم اکرم نے جنوبی افریقا کے خلاف 31 اننگز کھیل کر 48 وکٹیں حاصل کی تھیں، وسیم اکرم تیسرے نمبر پر تھے، اب ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی نے لے لی ہے۔