پرتگال دنیاکا بدترین ملک‘ طلاق کی شرح 92فیصد

70

لزبن (انٹرنیشنل ڈیسک) ورلڈ بینک اور او ای سی ڈی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پرتگال دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح رکھنے والا ملک ہے، جہاں یہ شرح حیران کن طور 92 فیصد ہے۔ پرتگال کے بعد طلاق کی سب سے زیادہ شرح اسپین میں ہے جو کہ 85 فیصد ہے اس کے بعد نمبر لکسمبرگ، فن لینڈ، بلجیم فرانس اور سویڈن کا آتا ہے جہاں یہ شرح 50 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ ایشیائی ممالک میں بھی طلاق کی شرح میں کچھ برسوں سے بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن اب بھی ان ممالک میں طلاق کی شرح یورپی ممالک سے قدرے کم ہے۔