نائیجیریا: اسکول کے پروگرام میں بھگدڑ سے 35طلبہ جاں بحق

99
نائیجیریا میں اسلامی اسکول کی تقریب میں بھگدڑ کے بعد جائے وقوع پر سامان بکھرا پڑا ہے

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں اسلامی اسکول میں ہونے والے یوتھ فیسٹیول میں بد انتظامی کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس میں 35طلبہ جاں بحق ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق افسوسناک حادثہ نائیجیریا کی جنوب مغربی اویو ریاست کے دارالحکومت عبادان کے ایک اسلامی ہائی اسکول میں پیش آیا۔ اسکول کے یوتھ فیسٹیول میں 5 ہزار سے زائد افراد موجود تھے جن کے لیے مختلف کھیلوں اور انعامات کا اعلان کیا گیا تھا۔ پنڈال طلبہ سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ فوری طور پر بھگدڑ کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔