نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں سونا اور رقم برآمد کرلی ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کارروائی کے دوران جنگل میں ایک کار سے 52 کلوگرام سونا اور 15 کروڑ روپے نقد رقم برآمد کرلی گئیِ۔ آئی ٹی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 100 سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ یہ کارروائی بھوپال کے قریب مینڈوری کے جنگلاتی علاقے میں کی گئی۔یہ چھاپا بھوپال اور اندور کی ایک معروف تعمیراتی کمپنی پر ٹیکس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں مارا گیاتھا۔